🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. كلام عكرمة
حضرت عکرمہ کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36618 ترقیم الشثری: -- 38207
٣٨٢٠٧ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: دخلنا على محمد بن سوقة فقال: احدثكم بحديث لعله ينفعكم فإنه قد نفعني، قال: قال (لنا) (١) عطاء بن ابي رباح: يا ابن اخي، إن من (٢) قبلكم كان يكره فضول الكلام، ما عدا كتاب الله تعالى: ان تقراه، او امرا بمعروف او نهيا عن منكر، وان تنطق بحاجتك في معيشتك التي لا بد لك منها، اتنكرون ان ﴿عليكم (لحافظين) (٣) (١٠) كراما كاتبين﴾ [الانفطار: ١٠] ، وان ﴿عن اليمين وعن الشمال قعيد (١٧) ما (يلفظ) (٤) من قول إلا لديه رقيب عتيد﴾ [ق: ١٧ - ١٨] ، اما يستحي احدكم لو نشر صحيفته التي (املى) (٥) صدر نهاره، واكثر ما فيها ليس من امر دينه ولا دنياه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لي).
(٢) في [هـ]: زيادة (كان).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (حافظين).
(٤) في [ب، ط، هـ]: (ينطق).
(٥) في [أ، ب]: (ملا).

حصرت یعلی رضی اللہ عنہ بن عبید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ محمد بن سوقہ ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ میں تم کو ایک بات بتاتا ہوں امید ہے کہ وہ تم کو نفع دے گی۔ اس لیے کہ اس بات سے مجھ کو نفع ہوا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ عطا بن رباح نے ہمیں فرمایا کہ اے میرے بھتیجے تم سے پہلے لوگ فضول باتوں سے بچتے تھے۔ سوائے اس کے کہ تو اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پاک کی تلاوت کرے یا کسی نیک کام کا حکم کرے یا برائی سے روکے اور یہ کہ تو اپنی ضروری معیشت کو خاطر بقدر ضرورت بات کرے۔ کیا تم لوگ قرآن پاک کی آیت { عَلَیْکُمْ حَافِظِینَ کِرَامًا کَاتِبِینَ } اور { عَنِ الْیَمِینِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیدٌ مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلاَّ لَدَیْہِ رَقِیبٌ عَتِیدٌ} کا انکار کرسکتے ہو۔ کیا تم کو اس بات سے حیا نہیں آتی کہ اگر تمہارے سارے دن کے اعمال ناموں کا صحیفہ کھولا جائے تو اس میں اکثر باتیں ایسی ہوں کہ جن کا نہ دین سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی دنیا سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38207، ترقيم محمد عوامة 36618)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38207 in Urdu