مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36680 ترقیم الشثری: -- 38269
٣٨٢٦٩ - حدثنا (ابن) (١) إدريس عن ابيه عن المنهال عن شقيق بن سلمة قال: دخلنا على خباب نعوده فقال: في هذا التابوت ثمانون الفا ما شددتها بخيط ولا منعتها من سائل، فقالوا: علام تبكي؟ قال: مضى اصحابي ولم تنقصهم الدنيا شيئا، وبقينا حتى ما نجد لها موضعا إلا التراب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أبو).
(٢) صحيح؛ المنهال ثقة، أخرجه البخاري (٦٤٣١)، وأحمد (٢١٠٦٩)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤٥.
حضرت شقیق بن سلمہ فرماتے ہیں کہ ہم خباب کے پاس عیادت کے لیے آئے تو انہوں نے فرمایا کہ اس صندوق میں اسی ہزار ٨٠٠٠٠ گرہیں باندھ کر رکھی ہوئی ہیں اور میں نے ان سے کسی سائل کو نہیں روکا۔ ہم نے ان سے سوال کیا کہ آپ کس بات پر روتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے ساتھی چلے گئے اور دنیا نے ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑا تھا اور اب ہم باقی رہ گئے ہیں حتی کہ اب ہم اس کی سوائے مٹی کے اور کوئی جگہ نہیں دیکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38269، ترقيم محمد عوامة 36680)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38269 in Urdu