مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36741 ترقیم الشثری: -- 38330
٣٨٣٣٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: اوصى رجل ابنه فقال: يا بني اظهر الياس مما في ايدي الناس، فإنه (غنى) (١) ، (وإياك) (٢) وطلب الحاجات فإنه (فقر) (٣) حاضر، وإياك وما يعتذر منه بالقول، وإذا صليت فصل صلاة مودع لا ترى انك تعود، وإن استطعت ان تكون اليوم خيرا (منك) (٤) ⦗٧٦⦘ امس (وغدا) (٥) خيرا منك (اليوم) (٦) فافعل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (غنا).
(٢) في [ع]: تكرر.
(٣) في [هـ]: (فقد).
(٤) في [ع]: (من).
(٥) في [س]: (غدا).
(٦) سقط من: [س].
حضرت عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موجود چیز سے ناامیدی ظاہر کر اس لیے کہ یہی غنا ہے۔ اور اپنے آپ کو حاجات کے مانگنے سے بچا کیونکہ یہی اس زمانہ کا فقر ہے اور اپنے آپ کو ان باتوں سے بچا جن کی معذرت کرنی پڑے اور جب تو نماز پڑھے تو ایسی نماز پڑھ کہ جیسے یہ آخری نماز ہے یہ مت سمجھ کہ دوبارہ بھی موقع ملے گا۔ اور اگر تو اس طرح کرسکتا ہو تیرا آج کل سے بہتر اور آئندہ کا دن آج سے بہتر ہو تو اس طرح ضرور کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38330، ترقيم محمد عوامة 36741)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38330 in Urdu