مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36794 ترقیم الشثری: -- 38384
٣٨٣٨٤ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا الاوزاعي عن حسان بن عطية قال: بلغني ان الله ﵎ يقول يوم القيامة: يا بني آدم إنا قد انصتنا لكم منذ (خلقتكم) (١) إلى يومكم هذا، فانصتوا لنا (نقرا) (٢) اعمالكم عليكم، فمن وجد خيرا فليحمد الله (٣) ، ومن وجد شرا فلا يلومن إلا نفسه، فإنما هي اعمالكم نردها عليكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خلقكم).
(٢) في [ط، هـ]: (تقرأ).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (عليه).
حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ اے ابن آدم! جب سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ہم تمہارے بارے میں خاموش رہے۔ پس آج تم خاموش رہو اور ہم تمہارے اعمال نامے کو سنائیں گے جو شخص اچھا اعمال نامہ دیکھے وہ اللہ کی تعریف کرے اور جو شخص برا اعمال نامہ دیکھے وہ صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ کیونکہ یہ تو تمہارے ہی اعمال نامے ہیں جو ہم تم کو واپس کررہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38384، ترقيم محمد عوامة 36794)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38384 in Urdu