🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36845 ترقیم الشثری: -- 38437
٣٨٤٣٧ - حدثنا وكيع عن ابيه عن رجل من اهل الشام يكنى ابا عبد الله قال: اتيت طاوسا فاستاذنت عليه فخرج إلي (شيخ) (١) كبير ظننت انه طاوس، قلت: انت طاوس، قال: انا ابنه، قلت: لئن كنت ابنه (لقد) (٢) خرف ابوك، قال: يقول هو: إن العالم لا يخرف، قال: قلت استاذن لي على ابيك قال: فاستاذن لي، فدخلت عليه فقال الشيخ: (سل) (٣) واوجز، فقلت: (إن اوجزت لي) (٤) اوجزت لك، فقال: لا (تسال) (٥) انا اعلمك في مجلسك هذا القرآن والتوراة والإنجيل، خف الله مخافة حتى لا يكون احد اخوف عندك منه، (وارجه) (٦) رجاء هو اشد من خوفك إياه، واحب للناس ما تحب لنفسك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (شيخه).
(٢) في [هـ]: (فقد).
(٣) في [س]: (لعل).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [أ، ع]: (تسل).
(٦) في [س، هـ]: (وارجأ).

حضرت ابوعبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں طاؤس رحمہ اللہ کے پاس آیا پھر میں ان کے پاس جانے کی اجازت طلب کی تو میرے پاس ایک بہت بوڑھا شخص آیا میں سمجھا کہ یہی طاؤس ہیں میں نے سوال کیا کہ آپ ہی طاؤس ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں میں تو ان کا بیٹا ہوں۔ میں نے کہا کہ اگر تو ان کا بیٹا ہے تو پھر تو تیرے والد صاحب کا ذہن خراب ہوچکا ہوگا۔ اس نے جواب دیا کہ والد صاحب فرماتے ہیں کہ عالم کی عقل خراب نہیں ہوتی۔ فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا کہ اپنے والد صاحب سے میرے لیے اجازت طلب کرو۔ فرماتے ہیں کہ مجھ کو اجازت مل گئی۔ پس میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ پوچھو اور جلدی اور مختصر کلام کرو۔ میں نے کہا کہ اگر آپ جلدی کلام کرتے چلیں گے تو میں بھی مختصر کلام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تو سوال نہ کر میں تجھ کو اس مجلس میں قرآن، تورات، انجیل کی تعلیم دیے دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے اتنا ڈر کہ اس کے علاوہ کسی کا بھی خوف تجھے نہ رہے۔ اس کے خوف سے زیادہ تو اس سے امید رکھ اور لوگوں کے لیے وہی پسند کر جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38437، ترقيم محمد عوامة 36845)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38437 in Urdu