مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 36933 ترقیم الشثری: -- 38529
٣٨٥٢٩ - حدثنا عبد الرحيم عن عبد الرحمن بن عتبة يعني المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان اول من افشى القرآن (بمكة) (١) من في رسول الله ﷺ ابن مسعود، واول من بني مسجدا صلى فيه عمار بن ياسر، واول من اذن بلال، واول من رمى بسهم في سبيل الله سعد بن مالك، واول من قتل من المسلمين مهجع، واول من عدا به فرسه في سبيل الله المقداد، واول (حي) (٢) ادوا الصدقة من قبل انفسهم بنو (عذرة) (٣) ، واول (حي) (٤) الفوا مع رسول الله ﷺ جهينة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [س]: (من).
(٣) في [س]: (غذره).
(٤) في [س]: (من).
(٥) مرسل؛ القاسم تابعي، وأخرجه الطبراني (٨٩٦١)، وابن عساكر ٤٣/ ٣٧٩.
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے سب سے پہلے قرآن کی تعلیم حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حاصل کی۔ سب سے پہلے مسجد حضرت عمار بن یاسر نے بنائی۔ سب سے پہلے اذان حضرت بلال نے دی۔ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تیر چلانے والے حضرت سعد بن مالک۔ (مردوں میں) سب سے پہلے شہید حضرت مہجع ہیں۔ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے گھوڑا دوڑانے والے حضرت مقداد ہیں۔ سب سے پہلے زکوٰۃ ادا کرنے والا قبیلہ بنو عذرہ ہے۔ سب سے پہلے ایک مضبوط جمعیت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آملنے والا قبیلہ جہینہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38529، ترقيم محمد عوامة 36933)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38529 in Urdu