مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 36883 ترقیم الشثری: -- 38477
٣٨٤٧٧ - حدثنا ابو بكر عبد الله بن محمد بن ابي شيبة الكوفي قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن ابيه ومالك بن مغول، عن الحكم قال: كان اول من قضى بالكوفة هاهنا (سلمان) (١) بن ربيعة الباهلي، جلس اربعين يوما لا ياتيه خصم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سليمان).
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کوفہ میں سب سے پہلے قضاء کا عہدہ سنبھالنے والے سلمان بن ربیعہ باہلی ہیں۔ وہ چالیس دن تک یوں ہی بیٹھے رہے کہ ان کے پاس کوئی مقدمہ ہی نہ آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38477، ترقيم محمد عوامة 36883)
ترقیم عوامۃ: 36884 ترقیم الشثری: -- 38478
٣٨٤٧٨ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين قال: اول من اخرج المنبر في العيدين بشر بن مروان، واول من اذن في العيدين زياد.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عیدین کے لئے منبر بشر بن مروان نے نکالا اور سب سے پہلے عیدین کے لئے اذان زیاد نے دلوائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38478، ترقيم محمد عوامة 36884)
ترقیم عوامۃ: 36885 ترقیم الشثری: -- 38479
٣٨٤٧٩ - [حدثنا جرير عن (مغيرة) (١) عن الشعبي (قال) (٢) : اول من خطب جالسا معاوية حين كبر وكثر شحمه وعظم (بطنه) (٣) ] (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (المغيرة).
(٢) سقط من: [جـ، س].
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط الخبر في: [أ، ب].
(٥) صحيح؛ أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٥٢٠)، وابن عساكر ٢/ ٤٠١.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بیٹھ کر خطبہ حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا۔ لیکن یہ اس وقت ہوا جب وہ بوڑھے ہوگئے تھے، جسم فربہ اور پیٹ بڑھ گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38479، ترقيم محمد عوامة 36885)
ترقیم عوامۃ: 36886 ترقیم الشثری: -- 38480
٣٨٤٨٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي عن عثمان بن يسار عن تميم بن (حذلم) (١) قال: اول (ما) (٢) سلم على امير بالكوفة بالإمرة، قال: خرج المغيرة بن شعبة من القصر فعرض له رجل من كندة فسلم عليه بالإمرة، فقال: ما هذا؟ ما انا إلا رجل منهم، فتركت زمانا ثم اقرها بعد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خدام)، وفي [هـ]: (خدلم).
(٢) في [جـ]: (من).
(٣) حسن؛ عثمان بن يسار صدوق، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١٠٢٦)، والمزي ١٢/ ١٢٢.
حضرت تمیم بن حذلم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے کوفہ کے امیر کو امارت کا سلام کیا گیا۔ ہوا یوں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ محل سے باہر آئے تو قبیلہ کندہ کے ایک آدمی نے انہیں امار ت کا سلام کیا۔ انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا اور فرمایا کہ یہ کیا ہے؟ میں تو تم ہی میں سے ایک آدمی ہوں۔ پھر اس طرح کا سلام چھوڑ دیا گیا لیکن بعد کے ادوار میں پھر جاری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38480، ترقيم محمد عوامة 36886)
ترقیم عوامۃ: 36887 ترقیم الشثری: -- 38481
٣٨٤٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ربيعة بن عثمان التيمي عن سعد بن إبراهيم عن ابيه قال: اول من خطب على المنابر إبراهيم خليل الله ﷿.
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے منبر پر خطبہ دینے والے حضرت ابراہیم خلیل اللہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38481، ترقيم محمد عوامة 36887)
ترقیم عوامۃ: 36888 ترقیم الشثری: -- 38482
٣٨٤٨٢ - حدثنا ابن نمير (عن) (١) يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب: إن إبراهيم اول الناس اضاف الضيف، واول الناس اختتن، واول الناس قلم (اظفاره) (٢) وجز شاربه واستحد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (نا).
(٢) في [أ]: (أضفاره).
(٣) أي: حلق عانته بالموس.
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سب سے پہلے آدمی ہیں جنہوں نے مہمانوں کی ضیافت کی، سب سے پہلے ان کے ختنے ہوئے، سب سے پہلے انہوں نے ناخن کاٹے، سب سے پہلے انہوں نے مونچھیں تراشیں اور سب سے پہلے انہوں نے زیر ناف بال صاف کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38482]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38482، ترقيم محمد عوامة 36888)
ترقیم عوامۃ: 36889 ترقیم الشثری: -- 38483
٣٨٤٨٣ - حدثنا بن نمير عن يحيى بن سعيد عن (سعيد) (١) بن المسيب ان إبراهيم اول من راى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار، قال: اللهم زدني وقارا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، س، ط، هـ].
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ بالوں کی سفیدی سب سے پہلے حضرت ابراہیم نے دیکھی۔ جب ان کے بال سفید ہوئے تو انہوں نے عرض کیا اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وقار ہے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ! میرے وقار میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38483]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38483، ترقيم محمد عوامة 36889)
ترقیم عوامۃ: 36890 ترقیم الشثری: -- 38484
٣٨٤٨٤ - حدثنا (١) ابن بشر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"عرضت علي النار فرايت فيها عمرو بن لحي بن قمعة بن خندف يجر قصبه في النار، وهو اول من غير عهد إبراهيم ﵇ وسيب السوائب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (محمد).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٣٥٢١)، ومسلم (٢٨٥٦).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ جہنم میرے سامنے لائی گئی، میں نے اس میں عمر و بن لحی بن قمعہ بن خندف کو دیکھا۔ اسے جہنم میں گھسیٹا جارہا تھا۔ وہ پہلا آدمی تھا جس نے ابراہیم کی شریعت میں تحریف کی اور بت رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38484، ترقيم محمد عوامة 36890)
ترقیم عوامۃ: 36891 ترقیم الشثری: -- 38485
٣٨٤٨٥ - حدثنا محمد بن (ابي) (١) عدي عن (حميد) (٢) عن الحسن بن مسلم (٣) : اول من احدث التسليم بمكة عبد الرحمن بن ابزى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [هـ]: زيادة (قال).
حضرت حسن بن مسلم فرماتے ہیں کہ مکہ میں سب سے پہلے سلام عبد الرحمن بن ابزی نے کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38485]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38485، ترقيم محمد عوامة 36891)
ترقیم عوامۃ: 36892 ترقیم الشثری: -- 38486
٣٨٤٨٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم (١) : اول من نقص التكبير زياد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تکبیر میں سب سے پہلے کمی کرنے والا زیاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38486]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38486، ترقيم محمد عوامة 36892)