🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36940 ترقیم الشثری: -- 38536
٣٨٥٣٦ - حدثنا عفان (١) حدثنا شعبة عن ابي إسحاق سمعت البراء يقول: اول من قدم علينا من اصحاب (رسول) (٢) الله ﷺ مصعب بن عمير وابن ام مكتوم فجعلا (يقرئان) (٣) القرآن، قال: ثم جاء عمار وبلال وسعد، ثم جاء عمر بن الخطاب في عشرين، ثم جاء رسول الله ﷺ، فما رايت اهل المدينة فرحوا بشيء فرحهم به (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ب]: (النبي).
(٣) في [ط، هـ]: (يقرأن).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٤١)، وأحمد (١٨٥١٢).

حضرت براء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے جو سب سے پہلے ہمارے پاس (مدینہ منورہ) آئے وہ حضرت مصعب بن عمیر اور حضرت ابن ام مکتوم ہیں۔ ان دونوں نے لوگوں کو قرآن پڑھانا شروع کیا۔ پھر حضرت عمار، حضرت بلال، حضرت سعدآئے۔ پھر حضرت عمر بن خطاب بیس سواروں کے ساتھ آئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے۔ میں نے مدینہ والوں کو کسی بات پر اتنا خوش نہیں دیکھا جتنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38536، ترقيم محمد عوامة 36940)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38536 in Urdu