🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36953 ترقیم الشثری: -- 38549
٣٨٥٤٩ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن مجاهد ان النبي ﷺ لقي قوما فيهم حاد يحدو، فلما راوا النبي ﷺ سكت حاديهم فقال:"من القوم؟" قالوا: من مضر، فقال النبي ﷺ:"وانا من مضر"، فقال:"ما شان حاديكم لا يحدو؟"، فقالوا: يا رسول الله ﷺ إنا اول العرب (حداء) (١) قال:"وما (ذاك) (٢) ؟" قالوا: إن ⦗١٣٧⦘ رجلا منا -وسموه- (عزب) (٣) في (إبل) (٤) له في ايام الربيع، فبعث غلاما له مع الإبل، فابطا الغلام ثم جاء فجعل يضربه بعصا على يده، فانطلق الغلام وهو يقول: وايداه وايداه، قال: فتحركت الإبل ونشطت، فقال له: امسك امسك، قال: فافتتح الناس الحداء (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (لحداء).
(٢) في [هـ]: (ذلك).
(٣) في [أ، ب]: (ضرب)، وفي [ط، هـ]: (غريب).
(٤) في [هـ]: (الإبل).
(٥) مرسل؛ مجاهد تابعي، أخرجه ابن سعد ١/ ٢١.

حضرت مجاہد فرماتے ہں ک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات ایک ایسی قوم سے ہوئی جن میں ایک حدی خواں حدی پڑھ رہا تھا لیکن جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو وہ خاموش ہوگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوال کیا کہ یہ کون سی قوم ہے؟ آپ کو بتایا گیا کہ یہ قیلہ مضر سے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں بھی مضر سے ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تمہارا حدی خواں خاموش کیوں ہوگیا۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! ہم عربوں میں سب سے پہلے حدی پڑھنے والے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ کیسے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہماری قوم کا ایک آدمی بہار کے موسم میں اپنے اونٹوں سے دور تھا۔ اس نے اپنے غلام کو اونٹ لینے بھیجا تو غلام نے دیر کردی۔ پھر وہ آدمی خود آیا اور غلام کو عصا سے اس کے ہاتھ پر مارنا شروع کردیا۔ تو غلام وایداہ! وایداہ! (ہائے میرا ہاتھ، ہائے میرا ہاتھ) کہتے ہوئے چلنے لگا۔ اس کا یہ جملہ سن کر اونٹ تیز تیز حرکت کرنے لگے اور نشاط میں آگئے۔ اس آدمی نے کہا کہ یہ کہتے رہو، یہ کہتے رہو۔ اس کے بعد سے لوگوں میں حدی کا رواج پڑگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38549]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38549، ترقيم محمد عوامة 36953)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38549 in Urdu