مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 36997 ترقیم الشثری: -- 38593
٣٨٥٩٣ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن زرارة بن اوفى حدثنا عبد الله بن ⦗١٤٨⦘ سلام قال: لما قدم رسول الله ﷺ المدينة (انجفل) (١) الناس قبله وقيل: قدم رسول الله ﷺ ثلاثا، فجئت في الناس لانظر إليه، فلما تبينت وجهه عرفت ان وجهه ليس بوجه كذاب، فكان اول شيء سمعته يتكلم به ان قال:"يا ايها الناس افشوا السلام، واطعموا الطعام، وصلوا الارحام، وصلوا والناس نيام، تدخلوا الجنة بسلام" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (اغفل).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٨٤)، وابن ماجه (١٣٣٤)، والترمذي (٢٤٨٥)، والحاكم ٣/ ١٣، وعبد بن حميد (٤٩٦)، والدارمي (١٤٦٠)، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٦٤، وابن أبي عاصم في الأوائل (٨٠)، وابن نصر في قيام الليل (٢٠)، وابن قانع ٢/ ١٣٢، والطبراني ١٣/ (٣٨٥)، وابن السني (٢١٥)، وتمام (١١٧٤)، والقضاعي في مسند الشهاب (٧١٩)، والبيهقي ٢/ ٥٠٢، والبغوي (٩٢٦).
حضرت عبد اللہ بن سلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف دوڑ پڑے۔ میں بھی لوگوں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔ جب میں نے آپ کے چہرے پر غور کیا تو یہ چہرہ دیکھ کر جان لیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہر ہ ہو ہی نہیں سکتا۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے پہلے یہ کہتے ہوئے سنا ”اے لوگو! سلام پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو اور جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38593، ترقيم محمد عوامة 36997)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38593 in Urdu