مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37045 ترقیم الشثری: -- 38641
٣٨٦٤١ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا ابو عوانة عن مغيرة عن عامر عن عدي ابن حاتم قال: اتيت عمر في ناس من قومي، فجعل يفرض لرجال من طيء في الفين، ويعرض عني، فقلت: يا امير المؤمنين اما (تعرفني؟) (١) فضحك حتى استلقى لقفاه، ثم قال: (والله) (٢) إني لاعرفك، قد آمنت إذ كفروا، واقبلت إذ ادبروا (٣) ، ثم اخذ يعتذر، ثم قال: إنما فرضت لقوم اجحفت بهم الفاقة وهم سراة عشائرهم لما ينوبهم من الحقوق (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (توفني).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [هـ]: زيادة (ووفيت إذ غدروا، وإن أول صدقة بيضت وجه رسول اللَّه ﷺ ووجوه أصحابه صدقة طي).
(٤) ضعيف؛ لحال محمد بن الحسن، لكن الخبر ورد من طريق غيره، أخرجه أحمد (٣١٦)، وبنحوه أخرجه البخاري (٤٣٩٤)، ومسلم (٢٥٢٣).
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہ قبیلہ طی کے کچھ لوگوں کو مال دینے میں مشغول تھے اور مجھ سے اعراض فرما رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے امیر المومنین! کیا آپ مجھے جانتے نہیں ہں ت۔ یہ بات سن کر حضرت عمر ہنسے اور ہنستے ہنستے لیٹنے لگے۔ پھر فرمایا کہ خدا کی قسم! میں تمہں ت اچھی طرح جانتا ہوں، جب سب لوگوں نے کفر کیا تو تم ایمان لائے، جب سب نے رخ پھیرا تو تم اسلام کی طرف متوجہ ہوئے۔ پھر عذر پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے فاقے کے شکار کچھ لوگوں کو مال دے رہا تھا۔ وہ اپنے خاندانوں کے معزز لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38641، ترقيم محمد عوامة 37045)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38641 in Urdu