مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37084 ترقیم الشثری: -- 38681
٣٨٦٨١ - حدثنا قبيصة حدثنا سفيان عن ابي إسحاق عن همام قال: اول مكس كان في الارض عجوز خرجت بدقيق لها في مكتل، فجاءت ريح عاصف فاذرته، فقال سليمان: انظروا من ركب البحر بهذه الريح فغرموه.
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ زمین پر جو پہلا تاوان لیا گیا اس کی صورت یہ ہوئی کہ ایک بڑھیا ایک ٹوکری میں اپنا آٹا لے کر گھر سے نکلی، اتنے میں آندھی آئی اور اس کا آٹا اڑا لے گئی۔ حضر ت سلیمان نے حکم دیا کہ سمندر میں دیکھو کہ یہ ہوا کس نے اڑائی ہے اور اس سے اس کے آٹے کا تاوان لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38681]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38681، ترقيم محمد عوامة 37084)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38681 in Urdu