مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37127 ترقیم الشثری: -- 38724
٣٨٧٢٤ - حدثنا كثير عن جعفر عن ميمون لما نزلت هذه الآية: ﴿والذين يرمون المحصنات ثم لم ياتوا باربعة شهداء فاجلدوهم ثمانين جلدة ولا تقبلوا لهم شهادة ابدا﴾ [النور: ٤] ، قال رجل: ان راى رجل في اهله ما يكره (فذهب) (١) (٢) يجمع اربعة فرغ الرجل من حاجته، وإن ذكر ذلك جلد، ولم (تقبل) (٣) له شهادة، وكان من الفاسقين، فانزلت آية التلاعن، فكان ذلك الرجل الذي قال ما قال (اول) (٤) من ابتلي بهذا، ونزلت آية التلاعن (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ذهب).
(٢) في [جـ]: زيادة (الرجل).
(٣) في [س]: (يقبل).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) مرسل؛ ميمون بن مهران تابعي.
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جب قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی { وَالَّذِینَ یَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ یَأْتُوا بِأَرْبَعَۃِ شُہَدَائَ فَاجْلِدُوہُمْ ثَمَانِینَ جَلْدَۃً وَلاَ تَقْبَلُوا لَہُمْ شَہَادَۃً أَبَدًا } تو ایک آدمی نے کہا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو ایسی حالت میں دیکھے جو اس کے لئے ناقابل برداشت ہو تو کیا وہ جاکر چار آدمی جمع کرنے لگ جائے۔ اتنے میں وہ آدمی اپنے کام سے فارغ ہوجائے گا۔ اور اگر وہ اس بات کا ذکر کرے تو اسے کوڑے بھی پڑیں گے، اس کی گواہی بھی قبول نہیں کی جائے گی اور وہ فاسقوں میں سے بھی ہوجائے گا؟ اس پر لعان کی آیت نازل ہوئی۔ وہ آدمی جس نے یہ بات کی تھی وہی لعان کے حکم میں سب سے پہلے مبتلا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38724، ترقيم محمد عوامة 37127)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38724 in Urdu