مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37158 ترقیم الشثری: -- 38755
٣٨٧٥٥ - حدثنا جرير عن (الشيباني عن الشعبي) (١) قال: ساوم عمر (رجلا) (٢) بفرس فركبه (يشوره) (٣) (فعطب) (٤) فقال للرجل: خذ فرسك، فقال الرجل: لا، قال عمر: اجعل بيني وبينك حكما، فقال الرجل: شريح، فتحاكما إليه فقال شريح: يا امير المؤمنين خذ بما (ابتعت) (٥) او رد كما اخذت، قال عمر: وهل القضاء إلا على هذا؟ فصيره إلى الكوفة، فبعثه قاضيا، (قال) (٦) : فإنه لاول يوم عرفه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الشعبي عن الشيباني).
(٢) في النسخ: (رجل)، والتصويب من سياق القصة ومصادر التخريج.
(٣) في [أ]: (شورة).
(٤) في [س]: (فقطب).
(٥) في [جـ]: (انبعث)، وفي [س]: (انبعت).
(٦) سقط من: [ط، هـ].
(٧) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من عمر، وأخرجه عبد الرزاق (١٤٩٧٩)، وابن سعد ٦/ ١٣٢، وابن أبي حاتم ٤/ ٣٣٢، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ١٣٧.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کے ساتھ گھوڑے کا بھاؤ تاؤ کیا۔ آپ اس گھوڑے کو آزمانے کے لئے گھوڑے پر سوار ہوئے تو گھوڑا ہلاک ہوگیا۔ آپ نے آدمی سے کہا اپنا گھوڑا سنبھال۔ اس نے کہا کہ یہ اب میرا نہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اپنے اور میرے درمیان ثالث مقرر کرلے۔ آدمی نے کہا حضرت شریح کے پاس چلو۔ حضرت شریح نے فرمایا امیر المومنین! جو آپ نے خریدا وہ لے لیں یا جس حال میں لیا تھا اسی حال میں واپس کردیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا فیصلہ یہی ہوگا؟! پھر آپ نے انہیں کوفہ کا قاضی بنا کر بھیج دیا۔ یہ پہلا دن تھا جب سے انہیں پہچانا جانے لگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38755، ترقيم محمد عوامة 37158)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38755 in Urdu