مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37174 ترقیم الشثری: -- 38772
٣٨٧٧٢ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن ابي سنان قال: حدثني شيخ عن عمرو ابن مرة قال: اول من شرط الشرط عمرو بن العاص، فلما مرض مرضه الذي مات فيه ارسل إلى شرطه فقال: خذوا سلاحكم (وكراعكم) (١) وائتوني، فلما اتوه قال: إني إنما كنت اعدكم لمثل هذا اليوم، فهل تستطيعون ان تردوا عني شيئا مما انا فيه، فقالوا: سبحان الله، تقول هذا وقد كان رسول الله ﷺ يستشيرك ويؤمرك على الجيوش، (فقال) (٢) : وما يدريكم لعل رسول الله ﷺ كان يتالفني بذلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (كرامكم).
(٢) سقط من: [س].
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ سب سے پہلے پہرے داروں کی شرط حضرت عمرو بن عاص نے لگائی۔ جب وہ مرض الوفات میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے اپنے پہرے داروں کے لئے پیغام بھجوایا کہ اپنا اسلحہ اور حفاظتی سامان لے کر میرے پاس آجاؤ۔ جب وہ آگئے تو حضرت عمرو نے فرمایا کہ کیا تم اس بات کی طاقت رکھتے ہو کہ مجھ سے اس چیز کو دور کرسکو جس کا میں شکار ہونے لگا ہوں یعنی موت کا اور میں نے تمہیں اسی دن کے لئے تو مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا سبحان اللہ! آپ یہ بات فرما رہے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے مشورہ لیتے تھے اور آپ کو لشکروں کانگران بناتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہیں کیا معلوم؟ کیا پتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا دل رکھنے کے لئے ایسا کرتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38772، ترقيم محمد عوامة 37174)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38772 in Urdu