مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37199 ترقیم الشثری: -- 38798
٣٨٧٩٨ - حدثنا مسلمة (حدثنا) (١) محمد بن عبد الله بن محمد بن يوسف المكي البغدادي بالقلزم قال: حدثني ابي ﵀ قال: حدثنا ابي محمد ابن يوسف قال: حدثنا ابو داود سليمان بن عمرو النخعي حدثنا سعيد بن إياس عن علقمة قال (عبد الله) (٢) ابن عباس: اول من اتخذ الكلب نوح، قال: يا رب امرتني ان اصنع الفلك فانا في صناعته اصنع اياما، فيجيئوني بالليل فيفسدون، كل ما عملت افسدوه فمتى يلتئم لي ما امرتني به، قد (طال) (٣) علي امري، فاوحى الله إليه: يا نوح اتخذ كلبا يحرسك، فاتخذ نوح كلبا، فكان يعمل بالنهار وينام بالليل، فإذا جاءه قومه ليفسدوا ما (عمل) (٤) (ينبحهم) (٥) الكلب فينتبه نوح، فياخذ الهراوة لهم ويثب عليهم فيهربون منه، فالتام له ما اراد (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (ابن).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [س]: (حال).
(٤) في [س]: (عملوا).
(٥) في [س، ي]: (نبحهم).
(٦) موضوع؛ سليمان بن عمرو النخعي وضاع.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کتا سب سے پہلے حضرت نوح نے پالا۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے رب! تو نے مجھے حکم دیا کہ میں کشتی بناؤں۔ میں دن بھر کشتی بناتا ہوں پھر وہ رات کو آکر اسے خراب کردیتے ہیں۔ جو کام میں کرتا ہوں وہ اسے خراب کردیتے ہیں۔ میرا کام مجھ پر بہت لمبا ہوگیا ہے! اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح کی طرف وحی بھیجی کہ اے نوح! اپنی کشتی کی حفاظت کے لئے ایک کتا رکھ لو۔ حضرت نوح نے ایک کتا رکھ لیا۔ حضرت نوح نے دن کو کام کیا اور رات کو سو گئے۔ جب ان کی قوم کے نافرمان لوگ کشتی کو خراب کرنے آئے تو کتا بھونکنے لگا۔ اس پر حضرت نوح جاگ گئے۔ اور ان پر ٹوٹ پڑے جس سے وہ سب لوگ بھاگ گئے۔ اس طرح حضرت نوح اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38798، ترقيم محمد عوامة 37199)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38798 in Urdu