🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. وذكر أن أبا حنيفة كان يقول: (جائز) إذا كان كفوءا
بغیر ولی کے نکاح کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37275 ترقیم الشثری: -- 38875
٣٨٨٧٥ - حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن كريب (عن كريب) (١) عن ابن عباس عن سنان بن عبد الله (الجهني) (٢) انه حدثته عمته انها اتت النبي ﷺ (فقالت: يا رسول الله إن امي توفيت وعليها مشي إلى الكعبة نذرا) (٣) ، فقال النبي ﷺ:"اتستطيعين تمشين عنها؟" قالت: نعم قال:"فامشي عن امك"، قالت: او يجزئ ذلك عنها؟ قال:"نعم" قال:"ارايت لو كان عليها دين قضيته هل كان يقبل (منها؟) (٤) " قالت: نعم، فقال النبي ﷺ:" (فدين) (٥) الله احق" (٦)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: (الجهمي).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س]، وقد سبق الخبر بإثباتها برقم [١٣٠١٨].
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (عنها)، وفي [هـ]: (منك).
(٥) سقط من: [أ، ب، س].
(٦) ضعيف؛ لضعف محمد بن كريب، أخرجه البخاري في التاريخ ٤/ ١٦١، وأبو يعلى كما في المطالب (١٧٨٦)، وابن عدي ١٣/ ٢٧٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٩٥)، وبنحوه أخرجه أحمد ١/ ٢٧٩ (٢٥١٨)، وابن خزيمة (٣٠٣٤).

حضرت سنان بن عبد اللہ جہنی بیان کرتے ہیں کہ انہیں ان کی پھوپھی نے بیان کیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میری والدہ اس حال میں وفات پا گئی ہیں کہ ان پر مکہ کی طرف پیدل آنے کی نذر لازم تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کی طرف سے مکہ کی طرف پیدل آسکتی ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم ان کی طرف سے چل کر مکہ آؤ۔ سائلہ نے پوچھا: کیا یہ ان کی طرف سے کفایت کر جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اور فرمایا: تم بتاؤ کہ اگر تمہاری والدہ پر قرض ہوتا اور تم اس کو ادا کرتی تو کیا یہ تمہاری والدہ کی طرف سے قبول کرلیا جاتا؟ انہوں نے عرض کیا۔ جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ زیادہ حق دار ہے۔ (کہ اس کا حق ادا کیا جائے)۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ چیز میت کو کفایت نہیں کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38875، ترقيم محمد عوامة 37275)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38875 in Urdu