مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يؤم الإمام وهو جالس
بیٹھے ہوئے آدمی کی امامت کروانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37291 ترقیم الشثری: -- 38891
٣٨٨٩١ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمر بن سعيد بن ابي حسين قال: حدثنا ابن ابي مليكة قال: حدثنا عقبة بن الحارث قالت: زوجت ابنة (ابي) (١) إهاب (التميمي) (٢) فلما كانت صبيحة (ملكها) (٣) جاءت مولاة لاهل مكة فقالت: إني قد ارضعتكما، فركب عقبة (إلى النبي ﷺ بالمدينة فذكر له ذلك، وقال: سالت اهل الجارية فانكروا، فقال:"وكيف) (٤) وقد قيل"، ففارقها ونكحت غيره (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ابن).
(٢) في [س]: (التيمي).
(٣) في [س]: (ملهكها).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٠٥٢)، وأحمد (١٦١٤٩).
حضرت عقبہ بن حارث سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے شادی کی، پس جب اس کی روانگی کی صبح تھی تو اہل مکہ کی ایک آزاد کردہ لونڈی آئی تو اس نے کہا۔ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا تھا۔ اور پھر حضرت عقبہ سوار ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مدینہ میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا اور (یہ بھی) کہا کہ میں نے لڑکی والوں سے پوچھا ہے تو انہوں نے انکار کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب کہہ دیا گیا ہے تو انکار کیسا؟ پس آپ نے ان سے جدائی کرلی اور انہوں نے کسی اور سے نکاح کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38891، ترقيم محمد عوامة 37291)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38891 in Urdu