مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. وذكر أن أبا حنيفة قال: يستأنف النكاح
بیوی کے اسلام لانے کے بعد شوہر کے اسلام لانے پر تجدید نکاح کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37295 ترقیم الشثری: -- 38895
٣٨٨٩٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عيسى بن طلحة عن عبد الله بن عمرو قال: اتى النبي ﷺ رجل فقال: حلقت قبل ان اذبح؟ قال:"فاذبح ولا (حرج) (١) "، قال: ذبحت قبل ان ارمي؟ قال:"ارم ولا حرج" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (جرم).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٠٦)، وأحمد (٦٤٨٩)، وأصله عند البخاري (١٢٤).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے کہا، میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ذبح کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ سائل نے کہا۔ میں نے رمی کرنے سے پہلے ذبح کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ رمی کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38895، ترقيم محمد عوامة 37295)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38895 in Urdu