🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. وذكر أن أبا حنيفة قال: تجزئه وقد أساء
نماز میں اطمینان اور ارکان میں آہستہ ادائیگی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37452 ترقیم الشثری: -- 39053
٣٩٠٥٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابي جعفر الخطمي قال: بعثني عمي وغلاما له إلى سعيد بن المسيب فقال: ما تقول في المزارعة؟ فقال: كان ابن عمر لا يرى فيها باسا حتى حدث (١) فيها بحديث ان رسول الله ﷺ اتى بني حارثة فراى زرعا في ارض ظهير فقال:"ما احسن زرع ظهير"، فقالوا: إنه ليس لظهير قال:"اليست ⦗٢٧٨⦘ الارض ارض ظهير؟" قالوا: بلى، ولكنه زارع فلانا، قال:"فردوا عليه نفقته وخذوا زرعكم"، قال رافع: فاخذنا زرعنا ورددنا عليه نفقته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن رافع بن خديج) أخذًا من كتاب البيوع والأقضية برقم [٢٣٩٠٠].
(٢) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٣٩٩)، والنسائي ٧/ ٤٠، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٧٠)، والطبراني (٤٢٦٧)، والبيهقي ٦/ ١٣٦.

حضرت ابو جعفر خطمی فرماتے ہیں کہ میرے چچا نے مجھے اور اپنے ایک غلام کو سعید بن مسیب کی طرف بھیجا کہ آپ مزارعت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ابن عمر رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ یہاں تک کہ انہیں مزارعت کے بارے میں یہ حدیث بیان کی گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنی حارثہ کے پاس تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہیر کی زمین میں کھیتی دیکھی۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ کھیتی ظہیر کی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ زمین ظہیر کی نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں (اسی کی ہے) لیکن اس میں فلاں نے زراعت کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس فلاں کو اس کا خرچہ واپس کردو اور اپنی کھیتی لے لو۔ حضرت رافع فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنی کھیتی لے لی اور اس پر اس کا خرچہ لوٹا دیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ اپنی کھیتی کو اکھیڑ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39053، ترقيم محمد عوامة 37452)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39053 in Urdu