مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
86. وذكر أن أبا حنيفة قال: يأكل منها أهل الرفقة
ہدی (حج کی قربانی) میں سے کھانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37493 ترقیم الشثری: -- 39097
٣٩٠٩٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان صفوان بن امية من الطلقاء فاتى رسول الله ﷺ فاناخ راحلته ووضع رداءه عليها ثم تنحى ليقضي الحاجة، فجاء رجل فسرق رداءه فاخذه فاتى به النبي ﷺ فامر به ان تقطع يده، قال: يا رسول الله، تقطعه في رداء، انا اهبه له قال:"فهلا قبل ان تاتيني به" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ مجاهد تابعي.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ طلقاء میں سے تھے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی سواری کو بٹھایا اور اپنی چادر کو اس پر رکھ دیا۔ پھر قضائے حاجت کے لئے ایک طرف ہوگئے۔ پس ایک آدمی آیا اور ان کی چادر چوری کرلی۔ انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے ہاتھ کو کاٹنے کا حکم ارشاد فرمایا: صفوان نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! ایک چادر (کی چوری) میں آپ اس کا ہاتھ کاٹ رہے ہیں؟ میں یہ چادر اس کو ہدیہ کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ اس کو ہدیہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39097، ترقيم محمد عوامة 37493)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39097 in Urdu