🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. وذكر أن أبا حنيفة قال: وقت العشاء إلى نصف الليل
عشاء کے وقت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37594 ترقیم الشثری: -- 39198
٣٩١٩٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان حويصة ومحيصة ابني مسعود وعبد الله وعبد الرحمن ابني فلان خرجوا يمتارون بخيبر فعدي على عبد الله فقتل قال: فذكروا ذلك للنبي ﷺ قال: فقال رسول الله ﷺ:"تقسمون بخمسين وتستحقون"، فقالوا: يا رسول الله، كيف نقسم ولم نشهد؟ قال:" (فتبرئكم) (١) يهود"، قالوا: يا رسول الله إذن تقتلنا (يهود) (٢) ، قال: فوداه رسول الله ﷺ من عنده (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فبرلكم).
(٢) في [هـ]: (اليهود).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وأخرجه ابن ماجه (٢٦٧٨)، والنسائي ٨/ ١٢، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٩٢)، والدارقطني ٣/ ١٠٩، ومسلم في التمييز (٦٥)، والبيهقي في المعرفة (٤٩٧٦)، والحربي في غريب الحديث ١/ ٦٨.

حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسعود کے پوتے حُویّصہ، محیصہ اور فلاں کے بیٹے عبد اللہ، عبد الرحمان خیبر کے علاقہ میں تلواریں سونتے ہوئے گئے وہاں حضرت عبد اللہ پر جارحیت ہوئی اور وہ قتل ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسمیں اٹھاؤ اور استحقاق پیدا کرو؟ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم کیسے قسمیں اٹھائیں حالانکہ ہم (وہاں) حاضر نہیں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر یہود تمہیں سبکدوش کردیں؟ (یعنی وہ قسمیں اٹھالیں) انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پھر تو یہود ہمیں قتل کردیں گے (یعنی جھوٹی قسمیں کھالیا کریں گے)۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے اس مقتول کی دیت ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39198، ترقيم محمد عوامة 37594)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39198 in Urdu