مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
102. وذكر أن أبا حنيفة قال: وقت العشاء إلى نصف الليل
عشاء کے وقت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37593 ترقیم الشثری: -- 39197
٣٩١٩٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن سعيد بن عبيد الطائي عن (بشير) (١) بن (يسار) (٢) ان رجلا من الانصار يقال له سهل بن ابي (حثمة) (٣) اخبره ان نفرا من قومه انطلقوا إلى خيبر فتفرقوا فيها فوجدوا احدهم قتيلا، فقالوا للذين وجدوه عندهم: قتلتم صاحبنا، قالوا: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا، قال: فانطلقوا إلى نبي الله، فقالوا: يا نبي الله، انطلقنا إلى خيبر فوجدنا احدنا قتيلا، فقال النبي ﵊ (٤) :"الكبر الكبر"، فقال لهم"تاتون بالبينة على من قتل"، ⦗٣١٤⦘ قالوا: ما لنا بينة، قال:"فيحلفون لكم"، قالوا: لا نرضى بايمان اليهود، فكره نبي الله ﷺ (٥) ان يبطل (دمه) (٦) ، (فوداه) (٧) بمائة من إبل الصدقة (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بشر).
(٢) في [س]: بياض.
(٣) في [أ، ب]: (خيثمة).
(٤) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [أ، ب]: (ذمه).
(٧) في [أ، ب]: (قوداه).
(٨) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٩٨)، ومسلم (١٦٦٩).
حضرت سہل بن ابی حثمہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی قوم کے چند افراد خیبر کی طرف چلے۔ پس وہ وہاں سے منتشر ہوگئے۔ اور انہوں نے ایک فرد کو مقتول پایا۔ تو انہوں نے ان لوگوں سے جن کے ہاں مقتول پایا گیا تھا۔ کہ کہ تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل کا علم ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ لوگ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا نبی اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم لوگ خیبر کی طرف چلے تو ہم نے اپنا ایک آدمی مقتول پایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (مقتول کی قوم) سے فرمایا: تم قتل کرنے والے کے خلاف گواہ پیش کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا۔ ہمارے پا س گواہ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ لوگ تمہارے سامنے قسم اٹھائیں گے۔ ان لوگوں نے عرض کیا۔ ہم یہودیوں کی قسموں پر راضی نہیں ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کے خون کو ضائع ہونا ناپسند فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صد اونٹ صدقہ کے بطور دیت ادا کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39197، ترقيم محمد عوامة 37593)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39197 in Urdu