مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
110. وذكر أن أبا حنيفة كره أن (تخص) سورة ليوم الجمعة والعيدين
جمعہ اور عیدین میں قراء ت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37631 ترقیم الشثری: -- 39235
٣٩٢٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون حدثنا محمد بن إسحاق عن سعيد بن (السباق) (١) عن ابيه عن سهل بن حنيف قال: كنت القى من المذي شدة، فكنت اكثر الغسل منه، فذكرت ذلك لرسول الله ﷺ فقال:"إنما يكفيك من ذلك ⦗٣٢٦⦘ الوضوء"، قال: قلت: يا رسول الله، فكيف بما يصيب ثوبي؟ قال:"إنما يكفيك كف (من) (٢) ماء تنضح به من ثويك حيث ترى انه اصاب" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (السياق).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح بالسماع، وأخرجه أحمد (١٥٩٧٣)، وأبو داود (٢١٠)، وابن ماجه (٥٠٦)، وابن خزيمة (٢٦١)، وابن حبان (١١٠٣).
حضرت سہل بن حنیف بیان فرماتے ہیں کہ مجھے مذی کی وجہ سے بڑی تکلیف تھی اور میں اس کی وجہ سے بکثرت غسل کرتا تھا۔ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں مذی سے وضو ہی کفایت کر دے گا۔ حضرت سہل فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! جو میرے کپڑوں کو لگ گئی ہے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک چلو پانی تجھے کافی ہے۔ اس کو تو اپنے کپڑوں کے اس حصہ پر چھڑک دے جہاں تیرے گمان کے مطابق مذی لگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39235، ترقيم محمد عوامة 37631)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39235 in Urdu