مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
112. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يصلي
خطبہ کے دوران نماز کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37643 ترقیم الشثری: -- 39247
٣٩٢٤٧ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن عبد الله بن رافع عن ام سلمة قالت: جاء رجلان من الانصار يختصمان إلى رسول الله ﷺ في مواريث بينهما قد ⦗٣٢٩⦘ درست ليست بينهما بينة، فقال رسول الله ﷺ:"إنكم (تختصمون) (١) إلي وإنما انا بشر، ولعل بعضكم ان يكون الحن بحجته من بعض، وإنما اقضي بينكم، فمن قضيت له من حق اخيه شيئا فلا ياخذه فإنما اقطع له قطعة من النار ياتي بها (٢) يوم القيامة"، قال: فبكى الرجلان وقال كل واحد منهما: حقي لاخي يا رسول الله، فقال رسول الله ﷺ:"اما إذ فعلتما فاذهبا (فاقتسما) (٣) وتوخيا الحق، ثم ليحلل كل واحد منكما صاحبه" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يحتصمون).
(٢) في [هـ]: زيادة (على نحو مما أسمع منكم).
(٣) في [هـ]: (فاقسما).
(٤) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق، وأخرجه أحمد (٦٧١٧)، وأبو داود (٣٥٨٤)، وأبو يعلي (٦٨٩٧)، والحاكم ٤/ ٩٥، وإسحاق (١٨٢٣)، والطحاوي ٤/ ١٥٥، والدارقطني ٤/ ٢٣٨، وابن الجارود (١٠٠٠)، والبيهقي ٦/ ٦٦، والبغوي (٢٥٠٨)، والطبراني ٢٣/ (٦٦٣).
حضرت ام سلمہ روایت کرتی ہیں کہ انصار میں سے دو آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں باہم ایک قدیم وراثت کا، جس پر ان کے پاس گواہ نہیں تھے۔ جھگڑا لے کر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تم لوگ میرے پاس جھگڑا لے کر آتے ہو اور میں تو ایک بشر ہوں ہوسکتا ہے کہ تم میں سے بعض، بعض سے بہتر اپنی حجت بیان کرسکتا ہو اور میں تمہارے درمیان فیصلہ کر دوں پس جس شخص کے لئے میں اس کے بھائی کے حق میں سے کسی شئی کا فیصلہ کر دوں تو وہ اسے نہ لے۔ (اس صورت میں) میں اس کے لئے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ رہا ہوں جس کے ساتھ وہ بروز قیامت حاضر ہوگا۔ ام سلمہ کہتی ہیں۔ پس دونوں آدمی رو پڑے اور ہر ایک نے ان میں سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میر احق میرے بھائی کے لئے ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس پر راضی ہو تو جاؤ اور تقسیم کرلو اور ایک دوسرے کا حق پورا پورا ادا کرو اور ہر ایک اپنے بھائی کو معاف کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39247، ترقيم محمد عوامة 37643)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39247 in Urdu