مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
122. وذكر أن أبا حنيفة رخص فيه
کسی شہری کا کسی دیہاتی کے لئے دلّالی کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37680 ترقیم الشثری: -- 39284
٣٩٢٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا زهير عن عبد الله بن عيسى عن ابيه عن جده عن ابي ليلى قال: كنت عند رسول الله ﷺ فقام فدخل بيت الصدقة فدخل معه الغلام -يعني حسنا (او) (١) حسينا- فاخذ تمرة فجعلها في فيه، فاستخرجها النبي ﷺ وقال:"إن الصدقة لا تحل لنا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (و).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٠٥٩)، والطحاوي ٢/ ١٠ و ٣/ ٢٩٧.
حضرت ابو لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور صدقہ کے کمرہ میں داخل ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک بچہ، حضرت حسن یا حضرت حسین بھی داخل ہوگیا۔ پس اس بچہ نے ایک کھجور پکڑ لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو باہر نکلوایا اور فرمایا۔ بلاشبہ ہمارے لیئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39284، ترقيم محمد عوامة 37680)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39284 in Urdu