🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. وذكر أن أبا حنيفة رخص فيه
کسی شہری کا کسی دیہاتی کے لئے دلّالی کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37681 ترقیم الشثری: -- 39285
٣٩٢٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا (معرف) (١) (حدثتني) (٢) حفصة ابنة (طلق) (٣) امراة من الحي سنة تسعين عن (جدي) (٤) ابي (عميرة) (٥) رشيد بن مالك قال: كنت عند النبي ﷺ جالسا ذات يوم، فجاء رجل بطبق عليه تمر، فقال:"ما هذا؟ صدقة ام هدية؟" فقال الرجل: بل صدقة، فقدمها إلى القوم، والحسن (متعفر) (٦) بين يديه فاخذ تمرة فجعلها في (فيه) (٧) ، فنظر رسول الله ﷺ إليه، فادخل إصبعه في فيه ثم قال بها، ثم قال:"إنا آل محمد (٨) لا ناكل الصدقة" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (معروف).
(٢) في [ط، هـ]: (حدثني).
(٣) في [أ، ب، س]: (طليق).
(٤) في [ط، هـ]: (جدها).
(٥) في [جـ]: (عمرة).
(٦) في [أ، ب]: (متفقر).
(٧) في [جـ]: (في الصبي).
(٨) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٩) مجهول؛ لجهالة حفصة بنت طلق، أخرجه أحمد (١٦٠٠٢)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٣٣٤، وابن سعد ٦/ ٤٥، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٣٦)، والدولابي ١/ ٨٤، والطحاوي ٢/ ٩، والطبراني (٤٦٣٢)، والخطيب في الموضح ٢/ ٧٦.

حضرت ابو عمیرہ رشید بن مالک روایت کرتے ہیں کہ میں ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک آدمی طبق لے کر حاضر ہوا جس میں کھجوریں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ صدقہ ہے یا ہدیہ؟ اس آدمی نے عرض کیا (ہدیہ نہیں ہے) بلکہ صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کھجوروں کا طبق لوگوں کی طرف بڑھا دیا۔ حضرت حسن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے مٹی میں لوٹ رہے تھے تو انہوں نے ایک کھجور پکڑی اور اس کو اپنے منہ میں ڈال لیا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی مبارک ان کے منہ میں داخل کی اور اس کو باہر نکال لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بلاشبہ ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صدقہ نہیں کھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39285، ترقيم محمد عوامة 37681)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39285 in Urdu