🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. حديث المعراج حين أسري بالنبي ﷺ
معراج کی احادیث، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسراء کروایا گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37729 ترقیم الشثری: -- 39334
٣٩٣٣٤ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد في جدعان عن ابي الصلت عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:" (رايت) (١) ليلة اسري بي لما انتهينا إلى السماء السابعة فنظرت فوقي، فإذا انا برعد وبرق وصواعق، قال: واتيت على قوم بطونهم كالبيوت فيها الحيات ترى من خارج بطونهم، فقلت: من هؤلاء يا جبريل؟ قال: هؤلاء اكلة الربا، فلما نزلت إلى السماء الدنيا نظرت اسفل (شيء) (٢) فإذا (برهج) (٣) ودخان واصوات، فقلت: ما هذا يا جبريل؟ قال: هذه الشياطين (يحرفون) (٤) على اعين بني آدم، (لا يتفكروا) (٥) في ملكوت السماوات والارض، ولولا (ذاك) (٦) لراوا العجائب" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أرأيت).
(٢) في [ق، هـ]: (مني).
(٣) أي بغبار، وفي [أ، ب]: (بوهيج).
(٤) أي: يصرفون، وفي [ط]: (يحرون)، وفي [س]: (يحرقون)، وفي [هـ]: (يحومون)، وفي [ح]: (يحدقون).
(٥) في [أ، ب]: (لا يتفكرون).
(٦) في [أ، ب]: (ذلك).
(٧) مجهول وفيه ضعف؛ أبو الصلت مجهول، وابن جدعان فيه ضعف، أخرجه أحمد (٨٦٤٠)، وابن ماجه (٢٢٧٣)، وابن أبي حاتم كما في تفسير ابن كثير ٥/ ٣٧.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس رات مجھے سیر کروائی گئی۔ میں نے دیکھا کہ جب ہم ساتویں آسمان تک پہنچے تو میں نے اپنے اوپر کو نظر اٹھائی تو مجھے گرج، بجلی اور کڑک دکھائی دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں ایک گروہ کے پاس آیا ان کے پیٹ گردنوں کی طرح تھے اور ان میں سانپ تھے جو باہر سے نظر آ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ جبرائیل نے کہا: یہ سود خور لوگ ہیں۔ پھر جب میں آسمان دنیا کی طرف اترا تو میں نے نیچے دیکھا۔ مجھے گرد، دھواں اور آوازیں سنائی دیں۔ میں نے پوچھاـ: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ جبرائیل نے کہا: یہ شیاطین ہیں جو بنی آدم کی آنکھوں کو فریب دیتے ہیں۔ وہ آسمانوں اور زمین کی نشانیوں میں تفکر نہیں کرتے۔ اگر یہ چیزیں نہ ہوتیں تو بنی آدم کو عجائبات دکھائی دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39334، ترقيم محمد عوامة 37729)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39334 in Urdu