مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 37768 ترقیم الشثری: -- 39374
٣٩٣٧٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: اخبرنا ثابت عن انس ان ابا بكر حدثه قال: قلت للنبي ﷺ ونحن في الغار: لو ان احدهم ينظر إلى قدميه لابصرنا تحت قدميه قال:"يا ابا بكر، ما ظنك باثنين الله ثالثهما" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٣)، ومسلم (٢٣٨١)، وأحمد (١١).
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر نے ان سے بیان کیا کہ جب ہم غار میں تھے تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ اگر ان لوگوں میں سے کوئی بھی اپنے قدموں کی طرف نظر کرے تو البتہ ہمیں اپنے قدموں کے نیچے پالے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تیرا ان دو آدمیوں کے بارے میں کیا گمان ہے جن کا تیسرا خدا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39374، ترقيم محمد عوامة 37768)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39374 in Urdu