مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. ما جاء في الحبشة وأمر النجاشي وقصة إسلامه
حبشہ اور نجاشی کے معاملہ سے متعلق اور اس کے اسلام لانے کا قصہ
ترقیم عوامۃ: 37796 ترقیم الشثری: -- 39402
٣٩٤٠٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن ابي خالد عن الشعبي قال: لما قدم جعفر من ارض الحبشة لقي عمر بن الخطاب اسماء بنت عميس فقال لها: سبقنا (كم) (١) بالهجرة، ونحن افضل منكم، قالت: لا ارجع حتى آتي رسول الله ﷺ، (قال) (٢) : فدخلت عليه فقالت: يا رسول الله (٣) لقيت عمر ⦗٤٢١⦘ فزعم انه افضل منا وانهم سبقونا بالهجرة، قالت: قال: نبي الله ﵊ (٤) :"بل انتم هاجرتم مرتين" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ]: (قالت).
(٣) في [س]: زيادة ﷺ.
(٤) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(٥) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه ابن سعد ٨/ ٢٨١، وورد من حديث الشعبي عن أسماء، أخرجه الطبراني ٢٤/ (٣٩٤).
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب حضرت جعفر ارض حبشہ سے واپس تشریف لائے تو حضرت عمر بن خطاب، اسماء بنت عمیس سے ملے تو اس سے کہا۔ ہم نے تم سے پہلے ہجرت کی ہے اور ہم تم سے افضل ہیں۔ حضرت اسمائ نے فرمایا: میں تب تک واپس نہیں جاؤں گی جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہ مل لوں۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میری حضرت عمر سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا گمان یہ ہے کہ وہ ہم سے افضل ہیں۔ اور یہ کہ انہوں نے ہم سے پہلے ہجرت کی ہے۔ فرماتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (نہیں) بلکہ تم لوگوں نے دو مرتبہ ہجرت کی ہے۔ حضرت اسماعیل کہتے ہیں۔ سعید بن ابی بردہ نے مجھے بیان کیا کہ حضرت اسمائ نے اس دن حضرت عمر سے کہا۔ ایسا نہیں ہے (کیونکہ) ہم لوگ قابل نفرت اور دور کی زمین میں بالکل الگ کئے ہوئے تھے جبکہ تم لوگ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم میں سے ناواقف کو وعظ کہتے اور تمہارے بھوکے کو کھانا کھلاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39402، ترقيم محمد عوامة 37796)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39402 in Urdu