مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
ترقیم عوامۃ: 37853 ترقیم الشثری: -- 39461
٣٩٤٦١ - حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن ابي عبيدة عن ابيه قال: لقد قللوا في اعيننا يوم بدر، حتى قلت لصاحب لي إلى جنبي: كم تراهم تراهم سبعين؟ قال: اراهم مائة، حتى اخذنا منهم رجلا فسالناه فقال: كنا الفا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، وأخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٩١٢٧)، وابن جرير ٣/ ١٩٨ و ١٠/ ١٣، والطبراني (١٠٢٦٩)، والبيهقي في دلائل النبوة ٣/ ٦٧.
حضرت ابو عبیدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ البتہ تحقیق ہماری آنکھوں میں بدر کے دن (کفار کو) کم مقدار میں ظاہر کیا گیا یہاں تک کہ میں نے اپنے پہلو میں موجود ایک صاحب سے پوچھا: تمہارے خیال میں یہ کتنے ہیں؟ تمہارے خیال میں یہ ستر ہوں گے۔ اس نے جواب دیا۔ میرے خیال میں یہ ایک سو کی تعداد میں ہیں یہاں تک کہ ہم نے ان میں سے ایک آدمی کو پکڑا اور ہم نے اس سے پوچھا۔ تو اس نے بتایا۔ کہ ہم ایک ہزار کی تعداد میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39461، ترقيم محمد عوامة 37853)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39461 in Urdu