مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
ترقیم عوامۃ: 37866 ترقیم الشثری: -- 39474
٣٩٤٧٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (اخبرنا) (١) (يونس) (٢) عن ابي السفر قال: نادى منادي رسول الله ﷺ (٣) يوم بدر: من اسر ام حكيم (بنت) (٤) (حزام) (٥) فليخل سبيلها، فإن رسول الله ﷺ قد امنها، فاسرها رجل من الانصار و (كتفها) (٦) بذؤابتها، فلما سمع منادي رسول الله ﷺ خلى سبيلها (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [ب]: (يوسف).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [ق]: (بن)، وانظر: أسد الغابة ٧/ ٣٤٨، والوافي ١٣/ ٨٢.
(٥) في [ط، هـ]: (حرام).
(٦) في [هـ]: (كنفها).
(٧) مرسل؛ أبو السفر تابعي، وأخرجه أبو داود في المراسيل (٣٤٥).
حضرت ابو السفر سے روایت ہے کہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے آواز دی کہ جس کسی نے ام حکیم بنت حزام کو قید کیا ہوا ہے وہ اس کو آزاد کر دے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو امان دے دی ہے۔ ایک انصاری آدمی نے ان کو قید کیا تھا اور ان کے ہاتھوں کو پچھلی طرف ان کے بالوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔ پس جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی کو سُنا تو انہوں نے اس کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39474، ترقيم محمد عوامة 37866)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39474 in Urdu