مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
ترقیم عوامۃ: 37868 ترقیم الشثری: -- 39476
٣٩٤٧٦ - حدثنا شبابة بن سوار عن سليمان بن المغيرة عن ثابت عن انس قال: كان ابن عمتي حارثة انطلق مع النبي ﷺ يوم بدر، فانطلق غلاما نظارا، ما انطلق لقتال، فاصابه سهم فقتله، فجاءت عمتي امه إلى رسول الله ﷺ فقالت: يا رسول الله، ابني حارثة إن يك في الجنة صبرت واحتسبت، وإلا فسترى ما اصنع؟ فقال:"يا ام حارثة، إنها جنان كثيرة، وإن حارثة في الفردوس الاعلى" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٦٧)، وأحمد (١٣٢٥٠).
حضرت انس سے روایت ہے کہ بدر کے دن میری پھوپھی کا بیٹا حارثہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چلا۔ اور یہ لڑکا محض دیکھنے کے لئے چلا تھا۔ یہ لڑائی کے لئے نہیں چلا تھا۔ اس کو ایک تیر لگ گیا اور اس نے اس کو قتل کردیا۔ پس اس کی والدہ جو کہ میری پھوپھی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرا بیٹا حارثہ اگر تو جنت میں ہے تو میں صبر کرتی ہوں اور ثواب کی امید کرتی ہوں۔ وگرنہ آپ دیکھ لیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ام حارثہ! سُنو! جنتیں تو بہت سی ہیں۔ لیکن حارثہ فردوس اعلی رضی اللہ عنہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39476، ترقيم محمد عوامة 37868)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39476 in Urdu