🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37917 ترقیم الشثری: -- 39525
٣٩٥٢٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حميد عن انس بن مالك ان عمه (١) غاب عن قتال بدر فقال: غبت عن اول قتال قاتله رسوله الله ﷺ المشركين (لئن اراني الله قتال المشركين) (٢) ، ليرين الله ما اصنع، فلما كان يوم احد انكشف المسلمون (فقال) (٣) : اللهم إني اعتذر إليك مما صنع هؤلاء -يعني المسلمين، وابرا إليك مما ( (جاء) (٤) به) (٥) هؤلاء -يعني المشركين، وتقدم فلقيه سعد باخراها ما دون احد، فقال سعد: انا معك، فلم استطع اصنع ما صنع، ووجد (فيه) (٦) بضع وثمانون (من) (٧) ضربة بسيف وطعنة (برمح) (٨) ورمية بسهم، (فكنا) (٩) نقول فيه وفي اصحابه نزلت: ﴿فمنهم من قضى نحبه ومنهم من ينتظر﴾ [الاحزاب: ٢٣] (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: زيادة (أنس بن النضر).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب]: (قال).
(٤) في [ب]: (جاز).
(٥) في [ي]: (صنع هؤلاء).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) في [أ، ب]: (وكنا).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٠٥)، ومسلم (١٩٠٣).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے چچا، بدر کی لڑائی میں غیر موجود تھے تو وہ فرماتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین کے ساتھ جو پہلی لڑائی لڑی ہے میں اس سے پیچھے رہ گیا ہوں۔ بخدا! اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے (اب) مشرکین کے ساتھ لڑائی دکھا دی تو میں بھی اللہ تعالیٰ کو اپنا طرز عمل دکھا دوں گا۔ پس جب احد کا دن تھا اور مسلمان چھٹ گئے تو انہوں نے کہا: اے اللہ! ان لوگوں (مسلمان) نے جو کچھ کیا ہے میں اس پر آپ سے معذرت کرتا ہوں۔ اور یہ لوگ (مشرکین) جو کچھ لے کر آئے ہیں میں آپ کے سامنے اس سے براءت کرتا ہوں۔ اور (یہ کہہ کر) وہ آگے بڑھے۔ تو انہیں حضرت سعد ملے اور حضرت سعد نے کہا۔ میں (بھی) تمہارے ساتھ ہوں۔ حضرت سعد کہتے ہیں، جو انہوں نے کیا وہ میں نہ کرسکا۔ ان کے جسم پر تلواروں کی ضربیں، نیزوں کے وار اور تیروں کے نشانات اَسّی سے کچھ اوپر پائے گئے تھے۔ اور ہم کہا کرتے تھے کہ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں ہی یہ آیت نازل ہوئی ہے۔ { فَمِنْہُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَہُ وَمِنْہُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39525، ترقيم محمد عوامة 37917)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39525 in Urdu