🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37921 ترقیم الشثری: -- 39529
٣٩٥٢٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: عرضت على رسول الله صلى الله (١) عليه وسلم (٢) يوم احد وانا ابن اربع عشرة فاستصغرني، وعرضت عليه يوم الخندق وانا ابن خمس عشرة فاجازني (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) إلى هنا ينتهي سقط نسخة [ع] الذي بدأ من حديث رقم [٣٨٤٧٠] في آخر الزهد.
(٢) في [ع]: زيادة (عرضني).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخارى (٢٦٦٤)، ومسلم (١٨٦٨).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ مجھے احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ میری عمر چودہ سال کی تھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے چھوٹا سمجھا اور (پھر) مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خندق کے دن پیش کیا گیا۔ جبکہ میری عمر پندرہ سال کی تھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے (شرکتِ جہاد کی) اجازت مرحمت فرما دی۔ حضرت نافع کہتے ہیں۔ میں نے یہ حدیث حضرت عمر بن عبد العزیز کو بیان فرمائی تو انہوں نے کہا: یہ (مقدارِ عمر) چھوٹے، بڑے کے درمیان حد فاصل ہے۔ پھر انہوں نے اپنے عامل کو یہ تحریر لکھ کر بھیجی کہ پندرہ سال والے کے لئے مقاتلین میں اور چودہ سال والے کے لئے ذریۃ میں حصہ مقرر کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39529، ترقيم محمد عوامة 37921)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39529 in Urdu