مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
ترقیم عوامۃ: 37922 ترقیم الشثری: -- 39531
٣٩٥٣١ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا محمد بن عمرو عن (سعد) (١) بن المنذر قال: خرج رسول الله ﷺ إلى احد، فلما خلف ثنية الوداع (نظر) (٢) خلفه فإذا كتيبة خشناء، (فقال:"من هؤلاء؟") (٣) (قالوا) (٤) : عبد الله بن ابي بن سلول ومواليه من اليهود، قال:" (اوقد) (٥) اسلموا؟"، قالوا: لا، بل (هم) (٦) على دينهم، قال:"مروهم فليرجعوا فإنا لا نستعين بالمشركين (على المشركين) (٧) " (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [هـ]: (فنظر).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [أ، ب]: (فقالوا).
(٥) في [أ، ط، ق، هـ]: (أقد).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) مرسل؛ سعد بن المنذر تابعي، وقد ورد من حديث سعد بن المنذر عن أبي حميد الساعدي، أخرجه الحاكم ٢/ ١٢٢، وابن سعد ٢/ ٤٨، والبيهقي ٩/ ٣٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٠٦٨)، وإسحاق كما في المطالب العالية (٤٢٦٣)، والطحاوي في شرح المشكل ٦/ ٤١٧.
حضرت سعد بن المنذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُحد کی طرف نکلے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثنیۃ الوداع کو پار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پیچھے ایک سخت رو لشکر دکھائی دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتایا۔ عبد اللہ بن ابی بن سلول اور اس کے حمایتی یہودی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ کیا انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے؟ لوگوں نے کہا: نہیں! بلکہ یہ اپنے دین پر ہی قائم ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں کہہ دو کہ واپس چلے جاؤ۔ اس لئے کہ ہم مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد طلب نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39531، ترقيم محمد عوامة 37922)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39531 in Urdu