مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: 37963 ترقیم الشثری: -- 39578
٣٩٥٧٨ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ (صاف) (١) (المشركين) (٢) يوم الخندق قال: وكان (يوما) (٣) شديدا لم يلق المسلمون مثله قط، قال: ورسول الله ﷺ جالس وابو بكر معه جالس، وذلك زمان طلع النخل، قال: وكانوا يفرحون به (إذا راوه) (٤) فرحا شديدا لان عيشهم فيه، قال: فرفع ابو بكر ⦗٤٩٩⦘ راسه فبصر (بطلعة) (٥) وكانت اول طلعة رئيت (٦) ، فقال: هكذا، بيده طلعة يا رسول الله -من الفرح-، قال: فنظر (إليه رسول الله ﷺ) (٧) فتبسم (وقال) (٨) :"اللهم لا تنزع منا (صالح) (٩) ما اعطيتنا او صالحا (١٠) اعطيتنا" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (ضاف).
(٢) في [جـ]: (المشركون).
(٣) في [ع]: (يوم).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ع]: (بطليعة).
(٦) في [ع]: زيادة (قال).
(٧) في [ع]: (رسول اللَّه ﷺ إليه).
(٨) في [أ، ب]: (فقال).
(٩) في [ع]: (طلح).
(١٠) في [أ، ب]: زيادة (ما).
(١١) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ خندق کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین کے مقابل صف بندی فرمائی۔ راوی کہتے ہیں: یہ بہت سخت دن تھا۔ مسلمانوں نے اس جیسا دن کبھی نہیں دیکھا تھا۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور حضرت ابوبکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تشریف فرما تھے اور یہ وقت کھجوروں کی پیداواری کا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ لوگ کھجور کے زمانہ کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے کیونکہ ان کی زندگی (کا مدار ہی) اس پر تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر ابوبکر نے سر اٹھایا تو انہیں کھجور کا شگوفہ دکھائی دیا۔ یہ پہلا دکھائی دینے والا شگوفہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے خوشی کی وجہ سے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! شگوفہ۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف دیکھ کر تبسم فرمایا۔ اے اللہ! جو صالح چیز تو ہمیں عطا کرے وہ ہم سے واپس نہ چھیننا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39578، ترقيم محمد عوامة 37963)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39578 in Urdu