مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: 37965 ترقیم الشثری: -- 39580
٣٩٥٨٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) حماد بن سلمة عن هشام عن ابيه قال: كان في اصحاب رسول الله ﷺ رجل يقال له: مسعود، وكان نماما، ⦗٥٠٠⦘ فلما كان يوم الخندق بعث اهل قريظة إلى ابي سفيان ان ابعث إلينا رجالا (٢) يكونون في آطامنا حتى نقاتل محمدا (٣) مما يلي المدينة، وتقاتل انت مما يلي الخندق، (فشق) (٤) ذلك على النبي ﷺ ان يقاتل من وجهين، فقال لمسعود:"يا مسعود إنا نحن بعثنا إلى بني قريظة ان يرسلوا إلى ابي سفيان فيرسل إليهم (رجالا) (٥) فإذا اتوهم قتلوهم"، قال: فما عدا (ان سمع ذلك) (٦) من النبي ﷺ قال: فما تمالك حتى اتى ابا سفيان فاخبره، فقال: صدق -والله- محمد ما كذب قط، فلم يبعث (إليهم) (٧) احدا (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا).
(٢) في [ي]: زيادة (لا).
(٣) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٤) في [ي]: (نسق).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (ذلك سمع).
(٧) في (ق): (إليه).
(٨) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں میں ایک صاحب تھے جنہیں ”مسعود“ کہا جاتا تھا۔ یہ بہت چغل خور تھے۔ پس جب خندق کا دن تھا تو بنو قریظہ نے ابو سفیان کی طرف پیغام بھیجا۔ تم ہماری طرف کچھ بندے بھیج دو جو ہمارے قلعوں میں (مورچہ زن) ہوں تاکہ ہم محمد کے ساتھ مدینہ کی (اندرونی) طرف سے قتال کریں اور تم لوگ خندق کی طرف سے قتال کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو جانب سے لڑنا مشکل محسوس ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسعود سے کہا۔ اے مسعود! ہم نے بنو قریظہ کی طرف یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ ابو سفیان کی طرف اپنے افراد بھیجیں جب ابو سفیان ان کی طرف اپنے آدمی بھیجے گا تو بنو قریظہ والے ان کو قتل کردیں گے۔ جب مسعودنے یہ بات سنی تو ان سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے یہ بات جا کر ابوسفیان کو بتادی۔ ابوسفیان نے کہا کہ خدا کی قسم! محمد نے ہمیشہ سچ کہا کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ چناچہ اس نے بنو قریظہ کی طرف کسی کو نہیں بھیجا۔ (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل جنگی تدبیر کا حصہ تھا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39580، ترقيم محمد عوامة 37965)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39580 in Urdu