🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37974 ترقیم الشثری: -- 39589
٣٩٥٨٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام عن ابيه ان رسول الله ﷺ قال يوم الخندق:"من رجل يذهب فياتينا بخبر بني قريظة"، فركب الزبير فجاءه بخبرهم، ثم عاد فقال ثلاث مرات:"من يجيئني بخبرهم؟" فقال الزبير: نعم، (قال: وجمع) (١) النبي ﷺ (٢) للزبير ابويه فقال:" (فداك) (٣) ابي وامي"، وقال للزبير:"لكل نبي حواري، وحواري الزبير وابن عمتي" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (وقال وجمع).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ي]: (فذاك).
(٤) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه ابن سعد ٣/ ١٠٥، وورد من طريق عروة عن عبد اللَّه بن الزبير، أخرجه الضياء (٢٩٤).

حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق والے دن ارشاد فرمایا: کون آدمی جائے گا اور ہمیں بنو قریظہ کی خبر لا کر دے گا؟ حضرت زبیر سوار ہوگئے اور بنو قریظہ کے بارے میں خبر لے آئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات دہرائی اور تین مرتبہ فرمایا۔ کون مجھے ان کی خبر لا کر دے گا؟ تو حضرت زبیر نے کہا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر کے لئے اپنے والدین کو جمع فرما کر ارشاد فرمایا: تم پر میرے ماں، باپ قربان ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر سے فرمایا: ہر نبی کا کوئی حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر اور میری پھوپھی کا بیٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39589، ترقيم محمد عوامة 37974)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39589 in Urdu