مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. (ما حفظت) في بني قريظة
بنو قریظہ کے بارے میں جو روایات میں نے محفوظ کی ہیں
ترقیم عوامۃ: 37981 ترقیم الشثری: -- 39596
٣٩٥٩٦ - حدثنا عبد الله بن نمير وعبدة عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة قالت: لما رجع رسول الله ﷺ يوم الخندق، ووضع (السلاح) (١) واغتسل، (اتاه) (٢) جبريل وقد عصب راسه الغبار، فقال: وضعت السلاح! فوالله ما وضعته، فقال رسول الله ﷺ:"فاين؟" قال: ههنا، واوما إلى بني قريظة، قال: فخرج رسول الله ﷺ إليهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الصلاة).
(٢) في [ع]: (فأتاه).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١١٧)، ومسلم (١٧٦٩).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوم الخندق سے واپس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلحہ رکھ دیا اور غسل فرما لیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جبرائیل حاضر ہوئے اور ان کے سر پر غبار تھا تو انہوں نے فرمایا۔ آپ نے اسلحہ رکھ دیا ہے۔ بخدا! میں نے تو اسلحہ نہیں رکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر کدھر؟ حضرت جبرائیل نے جواب دیا۔ اِدھر! اور انہوں نے بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو قریظہ کی طرف نکل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39596، ترقيم محمد عوامة 37981)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39596 in Urdu