مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. (ما حفظت) في بني قريظة
بنو قریظہ کے بارے میں جو روایات میں نے محفوظ کی ہیں
ترقیم عوامۃ: 37986 ترقیم الشثری: -- 39601
٣٩٦٠١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة قال: اخبرني ابي انهم نزلوا على حكم رسول الله ﷺ، فردوا الحكم إلى سعد بن معاذ فحكم فيهم سعد ابن معاذ ان تقتل مقاتلتهم وتسبى النساء والذرية، وتقسم اموالهم، قال هشام: قال ابي: فاخبرت ان رسول الله ﷺ قال:"لقد حكمت فيهم بحكم الله" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، أصله في البخاري (٤١٢٢)، ومسلم (١٧٦٩) من حديث عروة عن عائشة.
حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ بنو قریظہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ پر اترے۔ پھر انہوں نے فیصلہ کرنے کو، حضرت سعد بن معاذ کی طرف لوٹا دیا۔ تو حضرت سعد ابن معاذ نے ان کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا: کہ ان کے مقاتلین کو قتل کردیا جائے اور ان کی عورتوں، بچوں کو قید کردیا جائے اور ان کے اموال کو تقسیم کردیا جائے۔ ہشام کہتے ہیں۔ میرے والد نے بتایا ہے کہ مجھے خبر ملی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اے معاذ!) تو نے ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39601]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39601، ترقيم محمد عوامة 37986)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39601 in Urdu