🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. (ما حفظت) في بني قريظة
بنو قریظہ کے بارے میں جو روایات میں نے محفوظ کی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37989 ترقیم الشثری: -- 39604
٣٩٦٠٤ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر قال: حدثنا يزيد بن الاصم قال: لما كشف الله الاحزاب ورجع النبي ﷺ إلى بيته فاخذ يغسل راسه اتاه جبريل، فقال: عفا الله عنك، وضعت السلاح ولم تضعه ملائكة السماء، (ائتنا) (١) عند حصن بني قريظة، (فنادى رسول الله ﷺ في الناس:"ان ائتوا حصن بني قريظة") (٢) ، ثم اغتسل رسول الله ﷺ فاتاهم عند (الحصن) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (أتينا).
(٢) سقط من: [ب، جـ].
(٣) في [جـ]: (الحسن).
(٤) مرسل، يزيد بن الأصم تابعي، وأخرجه ابن سعد ٢/ ٧٥.

حضرت یزید بن اصم سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے لشکروں کو دور کردیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اپنے گھر ی طرف لوٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک دھونا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جبرائیل حاضر ہوئے اور کہا۔ اللہ تعالیٰ آپ سے درگزر فرمائے۔ آپ نے اسلحہ رکھ دیا ہے۔ حالانکہ آسمان کے فرشتوں نے اسلحہ نہیں رکھا؟ آپ ہمارے ساتھ بنو قریظہ کے قلعہ کی طرف تشریف لائیے۔ تو نیا کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں میں منادی کروائی کہ بنو قریظہ کے قلعہ پر پہنچو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ان لوگوں کے پاس قلعہ پر تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39604]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39604، ترقيم محمد عوامة 37989)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39604 in Urdu