مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
32. ما (ذكر) في نجد، وما (نفل) منها
نجد کے بارے میں جو ذکر ہوا اور اس کے بارے میں جو نقل ہوا
ترقیم عوامۃ: 38026 ترقیم الشثری: -- 39641
٣٩٦٤١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو قال: تذاكر ابو سلمة ويحيى بن عبد الرحمن وعبد الملك بن المغيرة -وانا معهم- (الانفال) (١) فارسلوا إلى سعيد بن المسيب يسالونه عن ذلك، فجاء الرسول فقال: ابي ان يخبرني شيئا، قال: فارسل سعيد غلامه (فقال) (٢) : إن سعيدا يقول لكم: إنكم ارسلتم تسالونني عن الانفال، وإنه لا نفل بعد رسول الله ﷺ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أن لا يقال).
(٢) في [ق]: (قال).
حضرت محمد بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ ابو سلمہ، یحییٰ بن عبد الرحمان اور عبد الملک بن مغیرہ… اور میں بھی ان کے ہمراہ تھا… آپس میں انفال … عطایا … کے بارے میں مذاکرہ کر رہے تھے۔ تو انہوں نے سعید بن مسیب کی طرف یہ بات پوچھنے کے لئے بھیجا۔ تو (ان کا) قاصد واپس آیا اور اس نے کہا کہ سعید نے مجھے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ہے … راوی کہتے ہیں: پھر سعید نے اپنا غلام بھیجا اور اس نے (آکر) کہا۔ سعید، تمہیں کہہ رہے ہیں۔ کہ تم نے میرے پاس انفال … عطایا… کے بارے میں پوچھنے کے لئے قاصد بھیجا تھا۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد انفال … عطایا… نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39641، ترقيم محمد عوامة 38026)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39641 in Urdu