🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. (غزوة خيبر)
غزوہ خیبر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38048 ترقیم الشثری: -- 39663
٣٩٦٦٣ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا عكرمة بن عمار عن يحيى بن ابي كثير عن ابي سلمة عن جابر بن عبد الله قال: لما كان يوم خيبر اصاب الناس مجاعة واخذوا الحمر الانسية فذبحوها وملاوا منها القدور، فبلغ ذلك نبي الله ﷺ قال جابر: فامرنا رسول الله ﷺ (فكفانا) (١) القدور، وقال:"إن الله سياتيكم برزق (هو (احل) (٢) من ذا واطيب) (٣) "، فكفانا القدور يومئذ وهي تغلي، فحرم رسول الله ﷺ يومئذ لحوم الحمر الانسية ولحوم البغال، وكل ذي ناب من السباع، وكل ذي مخلب من الطير، وحرم المجثمة والخلسة والنهبة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وكفأنا).
(٢) في [أ، ب]: (أجل).
(٣) في [ع]: (أطيب من ذا وأحل).
(٤) مضطرب؛ رواية عكرمة عن يحيى بن أبي كثير مضطربة، أخرجه أحمد (١٤٤٦٣)، والترمذي (١٤٧٨) وفي العلل ١/ ٢٤٠، وفي الأوسط (٣٦٩١)، وابن المنذر في الأوسط ٢/ ٣٠٣.

حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب جنگ خیبر کا دن تھا تو لوگوں کو (شدید) بھوک نے آلیا۔ لوگوں نے پالتو گدھوں کو پکڑا اور انہیں ذبح کر کے ان کے گوشت سے ہانڈیوں کو بھر دیا۔ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا پس ہم نے ہانڈیوں کو الٹ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ عنقریب تمہیں ایسا رزق دے گا جو اس سے زیادہ حلال اور طیب ہوگا۔ پس ہم نے ان ہانڈیوں کو اس حال میں الٹ دیا جبکہ وہ جوش دے رہی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن پالتو گدھوں اور خچروں کے گوشت کو حرام قرار دیا اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچلی والے ہر درندے کو حرام قرار دیا اور پنجے سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو حرام قرار دیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجثمہ (وہ بکری جس کو پتھر مار مار کر ہلاک کیا جائے)، جھپٹی ہوئی چیز اور لوٹی ہوئی چیز کو حرام قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39663، ترقيم محمد عوامة 38048)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39663 in Urdu