مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
33. (غزوة خيبر)
غزوہ خیبر
ترقیم عوامۃ: 38052 ترقیم الشثری: -- 39667
٣٩٦٦٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: سبى رجل امراة يوم خيبر، فحملها خلفه فنازعته قائم سيفه، فقتلها فابصرها رسول الله ﷺ فقال:"من قتل هذه؟" فاخبروه، فنهى عن قتل النساء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢٣١٦)، والطبراني (١٢٠٨٢).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے خیبر کے دن ایک عورت کو قید کیا اور اس کو اپنے پیچھے سوار کرلیا۔ اس عورت نے اس آدمی کی تلوار کے قبضہ پر جھگڑا کیا تو اس آدمی نے اس عورت کو قتل کردیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کو (مقتول) دیکھا تو ارشاد فرمایا۔ اس عورت کو کس نے قتل کیا ہے؟ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39667، ترقيم محمد عوامة 38052)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39667 in Urdu