🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38092 ترقیم الشثری: -- 39710
٣٩٧١٠ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) همام قال: (حدثنا) (٢) قتادة عن انس قال: انزلت على النبي ﷺ: ﴿إنا فتحنا لك فتحا مبينا﴾ [الفتح: ١] (إلى) (٣) (آخر) (٤) الآية مرجعه من الحديبية، واصحابه مخالطو الحزن (والكآبة) (٥) ، (قال) (٦) :"نزلت (علي) (٧) (آية) (٨) هي احب إلي من الدنيا وما فيها جميعا"، فلما تلاها رسول الله ﷺ قال رجل من القوم: هنيئا مريئا قد بين الله ما يفعل بك، فماذا يفعل بنا؟ فانزل الله الآية التي بعدها: ﴿ليدخل (٩) المؤمنين والمؤمنات جنات تجري من تحتها الانهار﴾ [الفتح: ٥] حتى ختم الآية (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [س]: (والكاتبة).
(٦) في [ع]: (فقال).
(٧) في [أ، ب]: (عليه).
(٨) في [س]: (أتيه).
(٩) في [أ، ب]: زيادة (اللَّه).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٨٣٤)، ومسلم (١٨٠٨).

حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جب صلح حدیبیہ سے واپسی پر آیات {إِنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا } آخر تک، نازل ہوئیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ غم اور شکستگی کی ملی جلی حالت میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو مجھے دنیا ومافیہا سے زیادہ محبوب ہے۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے وہ تو آپ کے ساتھ کیا جائے گا۔ آپ اس کو خوشگواری اور مزہ سے پائیں لیکن ہمارے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان آیات پر اگلی آیت نازل فرمائی: تاکہ وہ مؤمن مردوں اور عورتوں کو ایسے باغات میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ آخر آیت تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39710]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39710، ترقيم محمد عوامة 38092)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39710 in Urdu