مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38095 ترقیم الشثری: -- 39713
٣٩٧١٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثنا) (١) يونس بن (ابي) (٢) إسحاق عن ابي السفر قال: لما دخل رسول الله ﷺ مكة دعا شيبة بن عثمان بالمفتاح مفتاح الكعبة، فتلكا فقال لعمر: قم فاذهب معه، فإن جاء بها وإلا فاجلد راسه، قال: فجاء بها، قال: فاجالها في حجره وشيبة قائم، قال: فبكى شيبة، فقال (له) (٣) رسول الله ﷺ:"هاك فخذها، فإن الله قد رضي لكم بها في الجاهلية والإسلام" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ق، هـ].
(٤) مرسل؛ أبو السفر سعيد بن يحمد تابعي.
حضرت ابو السفر سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شیبہ بن عثمان (صحیح قول کے مطابق یہ نام عثمان بن طلحہ ہے) کو پیغام بھیجا کہ کعبہ کی چابی لے آئیں۔ پھر آپ نے حضرت عمر سے فرمایا کہ ان کے ساتھ جاؤ، اگر وہ چابی لے آئیں تو ٹھیک ورنہ انہیں مار ڈالنا۔ وہ چابی لے آئے۔ آپ نے چابی لے لی تو شیبہ رونے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ چابی لے لو، اللہ تعالیٰ جاہلیت اور اسلام میں تمہارے پاس اس چابی کے ہونے سے خوش ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39713]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39713، ترقيم محمد عوامة 38095)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39713 in Urdu