🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38100 ترقیم الشثری: -- 39718
٣٩٧١٨ - حدثنا ابو اسامة (قال: حدثني) (١) (عبد) (٢) الحميد بن جعفر عن ⦗٦٦⦘ يزيد بن ابي حبيب عن عطاء عن جابر بن عبد الله قال: سمعت رسول الله ﷺ عام الفتح يقول:"إن الله ورسوله حرما بيع الخمر والخنازير والميتة والاصنام"، قال: فقال رجل: يا رسول الله ما ترى في شحوم الميتة فإنها تدهن بها السفن والجلود (ويستصبح) (٣) بها؟ قال:"قاتل الله اليهود إن الله لما حرم عليهم شحومها اخذوها فجملوها ثم باعوها واكلوا اثمانها" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ع]: (بعد).
(٣) في [أ، ب]: (ونصطبح).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٣٦)، ومسلم (١٥٨١).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فتح مکہ کے سال یہ بات سُنی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، خنزیروں، مردار اور بتوں کو حرام قرار دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیونکہ ان کے ذریعہ سے تو کشتیوں کو تیل ملا جاتا ہے اور کھالوں کو بھی۔ اور ان کے ذریعہ سے چراغ روشن کیے جاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کو ہلاک کرے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان پر (مردار کی) چربیوں کو حرام کیا تو انہوں نے اس کو پکڑ کر پگھلا لیا اور پھر اس کو بیچ کر اس کا ثمن (آمدنی) کھالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39718]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39718، ترقيم محمد عوامة 38100)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39718 in Urdu