مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38186 ترقیم الشثری: -- 39809
٣٩٨٠٩ - حدثنا ابن إدريس عن (إسماعيل) (١) عن الشعبي قال: غسل النبي ﷺ علي والفضل واسامة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت فضل اور حضرت اسامہ نے غسل دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ مجھے ابن ابی مرحب نے بیان کیا کہ حضرت عبد الرحمان بن عوف بھی ان کے ساتھ قبر میں داخل ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت شعبی ارشاد فرماتے ہیں: متَ کے ولی اس کے اہل ہی ہوتے ہیں۔ ابو ادریس کی حدیث میں ابن ابی خالد کے حوالہ سے نقل ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہنے لگے۔ میرے ماں، باپ آپ پر قربان ہوں آپ زندگی میں بھی خوشبو دار تھے اور موت کے بعد بھی خوشبودار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39809، ترقيم محمد عوامة 38186)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39809 in Urdu