مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
43. ما جاء في خلافة أبي بكر (وسيرته) في الردة
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں وارد احادیث اور آپ کا ارتداد کے بارے میں طریقہ کار
ترقیم عوامۃ: 38208 ترقیم الشثری: -- 39836
٣٩٨٣٦ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك بن (سلع) (١) عن عبد خير قال: سمعت عليا يقول: قبض رسول الله ﷺ على خير ما قبض عليه نبي من الانبياء، (واثنى عليه ﷺ) (٢) ، قال: ثم استخلف ابو بكر فعمل بعمل رسول الله ﷺ (٣) (وبسنته) (٤) ، ثم قبض ابو بكر على خير ما قبض عليه احد، وكان خير هذه الامة بعد (نبيها) (٥) ﷺ (٦) ، ثم استخلف عمر فعمل بعملهما وسنتهما ثم ⦗١٤٩⦘ قبض على خير ما قبض عليه احد، وكان خير هذه الامة بعد (نبيها) (٧) ﷺ (٨) وبعد ابي بكر (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (سبع).
(٢) سقط من: [ق، هـ].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب، ع]: (وسنته).
(٥) في [ع]: (نبينا).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [س]: (نبينا).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) حسن؛ عبد الملك صدوق، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد السند (١٠٥٥)، والآجري في الشريعة (١٨٠٤)، والضياء (٦٧٠)، وابن عساكر ٣٠/ ٢٩٢.
حضرت عبد خیر سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بہترین حالت میں موت آئی جس بہترین حالت پر انبیاء کرام کو موت آتی ہے۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف بیان کی۔ (پھر) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا۔ اس کے بعد حضرت ابوبکر کو خلیفہ بنایا گیا پس انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق کام کیا۔ پھر حضرت ابوبکر کی موت بھی اس بہترین حالت میں آئی جس پر کسی آدمی کی بہترین موت آسکتی ہے۔ اور حضرت ابوبکر اس امت میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے بہترین شخص تھے۔ پھر حضرت عمر کو خلیفہ بنایا گیا چناچہ انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر کے عمل اور سنت کے مطابق عمل کیا پھر ان کو بھی اس بہترین حالت میں موت آئی جس پر کسی بھی آدمی کو بہترین موت آسکتی ہے۔ اور حضرت عمر اس امت میں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے بعد سب سے بہترین شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39836، ترقيم محمد عوامة 38208)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39836 in Urdu